دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںکسرکند میں ایک بچہ پانی میں ڈوب جانبحق ہوگیا

کسرکند میں ایک بچہ پانی میں ڈوب جانبحق ہوگیا

کسرکند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 9 اگست کو ایک 4 سالہ بچہ پانی کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

اس بچے کی شناخت 4 سالہ فرید سینگلہ ولد شریف ہے، شریف ولد نالود گاؤں، تلینگ، کسرکند شہر سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرید پانی کے گڑھے کے پاس دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس کی چپل پانی میں گر گئی۔
یہ بچہ پانی سے چپل نکالنے ھوٹگ میں داخل ہوا اور پانی کی گہرائی کے باعث ڈوب گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ فرید کو اس کی ماں نے پانی سے نکال کر تلنگ ہسپتال لے جایا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز