جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںکسی ایسے مذاکرات کا حصہ نہیں ہونگے جس میں کابل حکومت شامل...

کسی ایسے مذاکرات کا حصہ نہیں ہونگے جس میں کابل حکومت شامل ہو:افغان طالبان

کابل (ہمگام نیوز ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی امن کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کسی ایسے مذاکراتی عمل میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کابل حکومت کے نمائندے بھی موجود ہو۔ افغان طالبان نے دبئی میں ہونے والے مذاکرات کے تسلسل کو جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات میں امریکی وفد سے مصالحتی بات چیت کو مزید آگے بڑھایا جائیگا۔افغان طالبان کے ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ہماری خواہش کا احترام کرتے ہوئے کابل حکومت کو مذاکراتی عمل سے دور رکھیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ دبئی میں طالبان نمائندوں، امریکہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور پاکستان کے وفد کے درمیان افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے جس کے لیے حتمی ملاقات جنوری 2019 میں سعودی عرب میں ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز