پنجشنبه, مې 8, 2025
Homeخبریںکشمیر: بھارتی فورسز پر خودکش حملہ، 8 اہلکار جاں بحق

کشمیر: بھارتی فورسز پر خودکش حملہ، 8 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 8 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بسیں آونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی سیکیورٹی فورس کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی، جس کے نتیجے میں 8 بھارتی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

بھارتی حکام کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا جو بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا۔ بھارتی حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز