یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکل خاران پریس کلب میں لاپتہ کمسن کفایت اللہ کے لواحقین کی...

کل خاران پریس کلب میں لاپتہ کمسن کفایت اللہ کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا

خاران(ہمگام نیوز)خاران کمسن کفایت اللہ سیاپاد کے لواحقین کی طرف سے کل 9 دسمبر 2021 بروز جمعرات کو ان کی بازیابی کیلئے پریس کلب خاران میں ایک احتجاجی کیمپ لگایا جائیگا.

کفایت اللہ سیاپاد 25 جولائی 2018 الیکشن کے دن مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران کے پولنگ اسٹیشن ہولنگی راسکوہ سے لاپتہ ہے، اس کی بازیابی کے لئے لواحقین نے کل خاران پریس کلب میں احتجاجی کیمپ کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے لواحقین نے تمام سیاسی پارٹیوں، انسان دوستوں، سول سوسائٹی ، وکلا برادری ،تاجر برادری سمیت زندگی کے تمام شعبے سے تعلق رکھنے والے خواتین اور حضرات سے اپیل کی ہے کہ کیمپ میں شرکت کرکے اپنے انسانیت دوستی کا ثبوت دیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز