یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکمانڈر شاہد ندیم بلوچ کو انکی شہادت پرسرخ سلام پیش کرتے ہیں،بی...

کمانڈر شاہد ندیم بلوچ کو انکی شہادت پرسرخ سلام پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے شاہد ندیم بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست کو کولواہ میں پاکستانی فوج نے مختلف علاقوں میں بمباری و شیلنگ کی ہے۔ جس میں بی ایل ایف کے کیمپ کمانڈر شاہد ندیم بلوچ شہید ہوئے ہیں ۔ شاہد ندیم ایک عرصے سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کی جد وجہد میں برسرپیکار تھے۔ انہیں ان کی صلاحیتوں اور محنت کی وجہ سے گزشتہ سال کیمپ کمانڈر کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں، جہاں انہوں نے مہارت سے اپنا کیمپ چلا کر دشمن کو کئی کاری ضرب لگائے ہیں۔ بی ایل ایف انہیں سرخ سلام پیش کرتا ہے۔ گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج سرمچاروں نے مشکے میں فائرنگ کرکے رحمت اللہ ولد قادر بخش کو ہلاک کیا۔ وہ ایک اہم ریاستی آلہ کار تھے۔ ان کے ساتھ عبدالکریم نامی شخص غلطی سے زخمی ہوئے ہیں، وہ ایک بے گناہ شخص ہیں ، جس کے زخمی ہونے پر ہمیں افسوس ہے اور ہماری ہمدردیاں ان کی خاندان کے ساتھ ہیں۔ جبکہ رحمت اللہ اپنے علاقے میں بلوچوں کو ڈرانے، دھمکانے اور لالچ کے ذریعے فوجی تقریبات میں شرکت کرنے اور سرنڈر کروانے میں کردار ادا کر رہے تھے۔ ساتھ ہی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ساتھ مل کر جہد کاروں کی نشاندہی اور عوام کو بلوچ قومی تحریک کے خلاف اُکسانے میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے کئی دفعہ ڈیتھ اسکواڈ کے بندوق برداروں کے ساتھ مل کر معصوم شہریوں کو بلوچ جہدآزادی کے خلاف زبردستی نعرہ لگوایا ہے۔ روزانہ فوجی ہیڈ کوارٹرز جاکر ان کی ہدایات پر بلوچ قوم کے خلاف سازشیں کرتے تھے۔ وہ عوامی رائے کو بلوچوں کے خلاف اور اُس خونخوار فوج کیلئے ہموار کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے جو ہزاروں بلوچوں کا قاتل ہے۔ ایسے تمام سازشی عناصر سرمچاروں کے ٹارگٹ پر ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اِن سے دور رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز