تربت (ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق چار مہینے قبل سرکاری سرپرستی میں منعقد ہونے والی تربت میلہ میں بمب دھماکے کے ردعمل میں قابض پاکستانی فورسز نے کمسن بلوچ فرزند عاصم امین جنھیں پاکستانی ریاستی اداروں نے جبری طور اغوا کیا تھا۔ چار مہینے کی طویل و صبرآزما عرصہ گزرنے کے بعد فوج کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں قیدو بند میں رہ کر 14سالہ عاصم امین بلوچ آج تربت سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے، واضع رہے عاصم امین بلوچ کو 4مارچ کو جبری طور اغوا کیا گیا تھا ۔ان کے جبری اغوا سے ان کی پوری خاندان اجتماعی ازیت سہہ رہا تھا۔ جس کے بعد عاصم امین کی باہمت بہن خدیجہ بلوچ اپنے بھائی کی بازیابی کیلئے سرگرم ہوکر مسلسل جہد کرتے رہے۔جن کی محنت آج رنگ لاکر ان کی بھائی بازیاب ہوئے۔