چهارشنبه, جون 18, 2025
Homeخبریںکمشنر مکران کی حادثے میں موت، فورسز نے غریب بلوچوں کی گاڑیوں...

کمشنر مکران کی حادثے میں موت، فورسز نے غریب بلوچوں کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کمشنر مکران کی روڈ حادثے میں موت کے بعد ریاستی اداروں نے غریب بلوچوں کی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ناقص سڑک اور ڈبل روڈ نہ ہونے کی صورت میں پیش آنے والے حادثے کے بعد بلوچوں کے واحد ذریعہ معاش ایرانی تیل کے کاروبار پر ریاست نے کریک ڈاؤن شروع کردی۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے قلات کے قریب ناقص سڑک اور ڈبل ٹریک نہ ہونے کی وجہ سے ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں کمشنر مکران طارق زہری سمیت 4 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی، جس کے بعد بلوچستان انتظامیہ نے ایرانی تیل کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا تھا۔
اطلاعات آرہی ہیں کہ پنجگور، نال اور بیسیمہ سے فورسز نے درجنوں کی تعداد میں غریبوں کی گاڑیوں کو تیل سمیت قبضے میں لیکر اپنے کیمپ منتقل کردیا ہے۔ علاقے کی تمام معاشی ضرورتیں فی الوقت بارڈر سے منسلک ہیں اور بارڈر کی بندش پورے علاقے کا معاشی قتل ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور غریب بلوچوں کے معاشی قتل عام کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس ناروا ریاستی سلوک کو بلوچ عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کی سازش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز