چاہ بہار( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کنارک میں دو گاڑیوں کے آپسی تصادم میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جانبحق ہوگئے، جبکہ تین افراد شدید زخمی ـ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کنارک اور جاشک کے درمیانی راستے میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے یہ حادثہ سامنے سے تیز رفتاری میں آنے والے سفید پیجوٹ گاڑی کی وجہ سے پیش آیا جو کہ ایک پک اپ سے ٹکڑا گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جنھیں فوری طور پرمقامی ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں طبی امداد کے لیئے منقل کیا گیا ہے۔
تاہم مرنے والوں اور زخمی افراد کی مکمل شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے ـ


