دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںکندھار: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، افغان صحافی جاں بحق

کندھار: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، افغان صحافی جاں بحق

کندھار(ہمگام نیوز) افغانستان کے صوبے کندھار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان صحافی جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے کندھار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان صحافی جاں بحق۔ افغان صحافی کو مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر سے بازار کی طرف خریداری کرنے جارہے تھے۔ جاں بحق صحافی کی شناخت نعمت رواں کے نام سے ہوئی ہے جو افغانستان کے معروف میڈیا نیوز چینل کے سابق اینکر تھے اور تین ہفتوں سے وزارت عظمیٰ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

طلوع‌ نیوزچینل کے مطابق نعمت رواں بطور اینکر طلوع‌نیوز سے تقریباً تین ہفتے قبل چھوڑ گئے تھے کیونکہ وہ وزارت عظمیٰ میں بطور میڈیا عہدیدار شامل ہوئے تھے۔

اب تک کسی مسلح گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ افغان فورسز کے حالیہ آپریشن میں جب سینکڑوں طالبان ہلاک ہوئے تھے اور افغان ٹی وی چینلز پر انکو بھر پور کوریج دی گئی تو طالبان نے افغانستان کے صحافیوں اور ٹی وی چینلز کے مالکان کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جبکہ طالبان ترجمان زبیح اللہ نے ٹی وی چینلز کے کوریج پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز