کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر کے قریب یکے بعد دیگرے 3 دھماکے سنے گئے ہیں جس کے بعد قابض فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فورسز اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔جانی نقصانات و زخمیوں کی تفصیلی معلومات کیلئے کوشش جاری ہے۔