Homeخبریںنوشہرہ میں خودکش دھماکہ 1اہلکار ہلاک14زخمی

نوشہرہ میں خودکش دھماکہ 1اہلکار ہلاک14زخمی

(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مطابق نوشہرہ میں کچہری روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایف سی کے اہلکاروں کی گاڑی پر خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعہ پر ہلاک جب کہ 3 اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے سے ایف سی کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انٹیلجنس ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version