کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں صبح کے وقت سمنگلی روڈ پر ٹی ٹی پی کے مسلح افراد نےمبینہ طور پر اے ایس ایف کے مجاہد علی راشد نامی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا ، جب وہ صبح کی ڈیوٹی کے لئے ٹریک سوٹ پہنے ہوائی اڈہ جارہے تھے ۔
ایئرپورٹ کے عہدیدار کے مطابق وہ ضلع راولپنڈی کے مستقل رہائشی ہیں اور اس وقت شال میں رہائش پزیر تھے ۔