یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا کیجانب سہیل بلوچ اور صفی بلوچ کی...

کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا کیجانب سہیل بلوچ اور صفی بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیورسٹی میں بلوچ طلباء کا سہیل بلوچ اور صفی بلوچ کے جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کیاگیا ‫ـ

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں بلوچ فرزند سہیل بلوچ اور صفی بلوچ جبری گمشدگی کے خلاف کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیورسٹی میں احتجاج کیاگیا ‫
جس میں بلوچ طلباء کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں سیکورٹی اور کیمرون کے باوجود سہیل بلوچ اور صفی بلوچ کی بلوچستان ہاسٹل سے جبری گمشدگی ایک انسانی سوز واقعہ ہے اور اس سے یہ بات واضح ہوتے ہیں کہ بلوچ طلباء اب درسگاہوں میں بھی محفوظ نہیں ہے آخر میں بلوچ طلباء کا انسانی حقوق کی تنظیموں سے سہیل بلوچ اور صفی بلوچ کی باحفاظت بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ایپل کی ‫ـ

واضح رہے ‫ تعلیمی اداروں میں بلوچ طالب علم قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اب محفوظ نہیں تین دن پہلے سہیل بلوچ اور صفی بلوچ کو بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لاپتہ کردیا گیا ہے اس سے پہلے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر صبیحہ کے بھائی شاہ میر اور کزن مرتضیٰ بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔جہاں خضدار یونیورسٹی سے چند مہینے پہلے شاہ میر کو اور مرتضیٰ کو ایک مہینے پہلے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔اس طرح کہ غیر آئینی اور غیر قانونی عمل قابض ریاست کی بوکھلاہٹ کا ثابت ہے‫ ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز