Homeخبریںکوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، چور دو...

کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، چور دو موٹر سائیکل، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، چور2 موٹر سائیکل ، نقدی ، طلائی زیورات ، قیمتی

سامان لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی میں ریلوے پولیس کے ملازم حاجی جاوید کے گھربمیں چور گھس کر موٹر سائیکل اور ایل سی ڈی وہ دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے، جبکہ گارڈ کالونی میں ریلوے ملازم مین علی آحمد کے گھر کا بھی چوروں نے صفایا کر دیا جس میں چور

پیسے موٹر سائیکل و دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے

، دوسری جانب سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اوربانہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر کوئٹہ کے شہریوں کو تحفظ فراہمی سمیت چوروں کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لانے

کا مطالبہ کیا ہے ۔

Exit mobile version