سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، سول ہسپتال میں ایکسیڈنت کے دوران لگنے والی انجیکشن ایمٹیٹ گزشتہ...

کوئٹہ، سول ہسپتال میں ایکسیڈنت کے دوران لگنے والی انجیکشن ایمٹیٹ گزشتہ ایک ہفتے سے نہیں، مریضوں کو پریشانی کا سامنا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام میں قائم سول ہسپتال کوئٹہ میں روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران لگنے والی انجیکشن ایمٹیٹ گزشتہ ایک ہفتے سے نہیں ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے منگوانا پڑتا ہے سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر سے جب ”آن لائن“نے رابطہ کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی گزشتہ ایک ہفتے سے یہ انجکشن سول ہسپتال میں نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جلد اس انجکشن کی فراہمی کو یقینی بنائینگے واضح رہے کہ سول ہسپتال میں داخل مریضوں کو مجبوراً پرائیویٹ میڈیکل سٹوروں سے فلیجل سمیت سرنچ بھی خریدنے پر مجبور ہیں صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ سول ہسپتال کے حالت زار کے حوالے سے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز