یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ، سی ٹی ڈ ی فورس کی جانب سے 6 مشتبہ افراد...

کوئٹہ، سی ٹی ڈ ی فورس کی جانب سے 6 مشتبہ افراد کو مارنے کا دعویٰ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں قابض پاکستانی فورس سی ڈی ٹی نے 6 مشتبہ افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ‫‫ـ
اب تک کے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ مشرقی بائی پاس میں قابض پاکستانی فورس سی ٹی ڈی فورس کے دعویٰ کے مطابق مارے جانے والے چھ افراد میں سے ایک شخص کی شناخت اصغر سمالانی کے نام سے کی گئی ہے –
قابض سی ڈی ٹی فورس کے مطابق اصغر سمالانی کا تعلق داعش سے تھا اور ان کی سر کی قیمت قابض ریاست پاکستان نے 20 ہزار مقرر کی تھی‫- جبکہ کہا گیا ہے اصغر سمالانی کے باقی پانچ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‫ ‫ہیں ـ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سی ٹی ڈی فورس کے جانب سے جعلی مقابلوں میں بلوچ مسنگ پرسنز کو شہید کیا گیا ہے ‫- جس پر بلوچ اور انسان حقوق کے تنظیموں کی جانب سے خدشات کا اظہارِ کیا گیا تھا ‫ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز