شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 3 فروری 2026 کو کوئٹہ کے علاقے سریاب، کسٹم کلی اصغر آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر 15 سالہ کمسن طالب علم کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ طالب علم کی شناخت حسنین بلوچ ولد بابل کے نام سے ہوئی ہے، جو سریاب کسٹم کلی اصغر آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حسنین بلوچ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے۔


