پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںکوئٹہ، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے الزام میں 18 ایل پی...

کوئٹہ، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے الزام میں 18 ایل پی جی ریٹیلرز گرفتار

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) عوام کی جانب سے شکایات پر اسٹنٹ کمشنر ( سٹی ) کوئٹہ فاروق عبداللہ نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے الزام میں 18 ایل پی جی ریٹیلرز اور نان بائیوں کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق عوام کی مسلسل شکایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شیہک بلوچ کی ہدایت پر گزشتہ روز اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ کی جانب سے منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ایل پی جی اور روٹی مقررہ قیمتوں سے زیادہ فروخت کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سرکی روڈ ، جناح روڈ ، کواری روڈ ، میکانگی روڈ ، علمدار روڈ اور توغی روڈ پر ایل پی جی اور اور روٹی فروخت کرنے والوں اور روٹی کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں جاری رہینگی اور کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پہلے سے ہی شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ لوگوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کریں ۔ کوئٹہ کے عوام سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے کنٹرول روم میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت درج کرائیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز