دوشنبه, جنوري 13, 2025
Homeخبریںکوئٹہ، ہزارگنجی میں فورسز کی کاروائی، تین افراد ہلاک

کوئٹہ، ہزارگنجی میں فورسز کی کاروائی، تین افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر فورسز  نے مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک  اہلکار زخمی ہوگیا۔ فورسز ذرائع کے مطابق  فوسز کا قافلہ کارروائی کے لیے جارہا تھا،جب ہزار گنجی کے مقام پر گھات میں بیٹھےمسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا، جس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا،  فورسز اور مسلح افراد کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔اس دوران 3افراد ہلاک جبکہ ایک فورسز اہلکار زخمی ہوا ۔ لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ زخمی  اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز