کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خا تمہ کر دیا ۔ریسیکیو ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن میں عرفان نامی شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے جن کی نعش کو ضا بطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری جا نب پولیس نے واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔