Homeخبریںکوئٹہ؛ سانحہ زیارت اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی خلاف ریڈ زون...

کوئٹہ؛ سانحہ زیارت اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی خلاف ریڈ زون دھرنا بیسویں روز میں داخل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت شال میں گورنر ،اور وزیر اعلی ہاوس کے سامنے جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین پچھلے انیس روز سے دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔ اور بیسویں روز میں دھرنا داخل ہواہے ۔ آپ کو علم ہے مظاہرین زیارت آپریشن و جعلی مقابلے میں لاپتہ افراد کو قتل کرنے کی تحقیقات و دیگر مطالبات کے حق اور سالوں سے لاپتہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلے احتجاج کررہے ہیں۔ تاحال حکومت کی جانب سے دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کیلئے اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے ہیں۔ جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے جاری دھرنے کے ساتھ تعاون نہ کرنے اور عدم توجہی پر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل بی این پی اور نیشل پارٹی این پی پر بھی تنقید کی جارہی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے خاص سنجیدہ نہیں ہیں ۔

Exit mobile version