Homeخبریںکوئٹہ:بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ایک لیکچرار اغواء

کوئٹہ:بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹل سے ایک لیکچرار اغواء

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) وکوئٹہ سے پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں ایک بلوچ لیکچرار نامعلوم منتقل ویب ڈیسک کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایند ٹیکنالوجی ٹکسیلا سے فارغ التحصیل بلوچ انجینئر کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے ہاسٹل سے تین جون کو اغوا کر لیا۔انجینئر فیصل شیخ جو گورنمنٹ پولیٹیکنک کالج کوئٹہ میں بطورِ لیکچرار فرائض انجام دے رہے تھے مستونگ سے تعلق رکھتے ہیں۔

جبکہ کریٹیو انجینئر ایسوسیشن پاکستان کے مطابق فیصل شیخ گرفتاری کی بعد سے لاپتہ ہیں اور کسی سے رابطے میں نہیں ہیں۔کریٹیو انجینئر ایسوسیشن پاکستان نے فیصل شیخ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version