چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکوئٹہ:فائرنگ سےسابق ایس ایچ او ائیر پورٹ ہلاک

کوئٹہ:فائرنگ سےسابق ایس ایچ او ائیر پورٹ ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ مسجد روڈ پر فائرنگ سے سابق ایس ایچ او ائیر پورٹ فضل رحمان کاکڑ ہلاک ہوئے
پولیس کے مطابق سابق انسپکٹر فضل الرحمٰن ایک شوروم کے باہر بیھٹا ہواتھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق انسپکٹر کی ہلاکت 5 گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وہ سانحہ خروٹ آباد میں خواتین سمیت 5 چیچن باشندوں کے پولیس مقابلے میں مار جانے کے وقت ایس ایچ او ائیرپورٹ تھے اور اس کے تھانے کے حدود میں پیش آیا تھا اس سے قبل اس وقت تھانہ ائیرپورٹ کے واقعے کے کال کرنے والے اے ایس آئی رضا خان کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا جا چکا ہے

واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد چھ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز