Homeخبریںکوئٹہ:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی

کوئٹہ:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق 2 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ عدالت روڈ پر جی پی آفس کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ گلابت ولد محمد ایاز قبیلہ ملا خیل سکنہ نواں کلی جانبحق اور اس کا 45 سالہ بھائی ثناء اللہ سکنہ نواں کلی زخمی ہوا ہےجبکہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والا راہگیر عمران بھٹی ولد یوحنا بھی فائرنگ کے زد میں آکر زخمی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے

Exit mobile version