یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکوئٹہ:قمبرانی روڈ پر گاڈی پر فائرنگ ،چار افراد جاں بحق

کوئٹہ:قمبرانی روڈ پر گاڈی پر فائرنگ ،چار افراد جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز)قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے گاڑی میں سوار افراد اور راہ گیر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت بشیر، غلام رسول، عبدالحمید اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چھ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقے مچھ سے ہے، فائرنگ کا واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز