کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر گاڑی پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،7افراد زخمی تفصیلات کے مطابق نواں کلی بائی پاس پر پکنک کی غرض سے ہنہ وڑک جانے والے وزبکوں کی سوزوکی گاڑی پر ہنہ وڑک سے واپسی پر نواں کلی کے قریب فائرنگ جس میں 1 ایک شخص عبدالعلی ولد حاجی چارے قوم زوبک جاں بحق، جبکہ سات افراد جن میں عین الدین ولد نور محمد، باقراللہ ولد نذر محمد، محمد اکبر ولد حاجی اللہ داود، نیک محمد ولد حاجی جلیل، محب اللہ ولد ظریف، آصف ولد کمال الدین، نورمحمد ولد تورالدین، اقوام وزبک ساکنان سملی کچلاک زخمی، جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،


