پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںکوئٹہ:پاکستانی فورسز پہ حملہ 1 ہلاک 4 زخمی

کوئٹہ:پاکستانی فورسز پہ حملہ 1 ہلاک 4 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) کوئٹہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔بم دھماکے کا یہ واقعہ جمعرات کو شہر کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا۔سریاب پولیس کے ایس پی ظہور آفریدی نے جائے وقوعہ پر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے بھوسہ منڈی کے قریب سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔دھماکہ خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب بلوچستان کانسٹیبلری کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔دھماکے سے گاڑی بری طرح سے متاثر ہوئی جبکہ اس میں سوار ایک اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز