چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکوئٹہ:ہزارگنجی میں بم دھماکہ16افرادہلاک 30 زخمی

کوئٹہ:ہزارگنجی میں بم دھماکہ16افرادہلاک 30 زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج علی الصبح ہزارگنجی کی فروٹ منڈی میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد16 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مزدور آلو کی بوریاں گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے کہ اس وقت زور دار دھماکا ہوا، مقامی انتظامیہ کے مطابق ماہرین کی ٹیمیں تحقیقات کے بعد بتائیں گی کہ آلو کی بوری میں نصب مواد ریمورٹ کنٹرول تھا یا دیسی ساختہ۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہیں ، امدادی کام جاری ہیں۔اس سے قبل ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد کے ہلاک اور 30 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 1 ایف سی اہلکار بھی شامل ہے۔ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہیں۔ پاکستانی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو دھماکے کی مقام پر قریب نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کر دیا گیا ہے،دونوں ہسپتالوں میں ایمرجنسی صورت حال نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز