شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںکوئٹہ ،حب، اورتربت مظاہروں میں شرکت کریں۔ لواحقین بی بی رشیدہ زہری

کوئٹہ ،حب، اورتربت مظاہروں میں شرکت کریں۔ لواحقین بی بی رشیدہ زہری

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ 3 فروری 2023 کو شال سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ خاتون بی بی رشیدہ اور محمد رحیم زہری کے لواحقین نے بلوچ قوم اور انسان دوستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 14 فروری کو حب چوکی ، کوئٹہ اور تربت میں منعقد ہونے والے مظاہروں میں شرکت کریں اور باہر نکل کر اپنی بہن اور ننگ ناموس کے لئے آواز اٹھائیں۔

لواحقین نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک بلوچ بیٹی ٹارچر سیلوں میں بند ہے ، اسکی کمسن معصوم بچے ماں کے لیے ترس کر رو رو کر بیمار پڑھ چکے ہیں۔

دریں اثنا سماجی رابطے کی ویب ٹوئیٹر پر #SaveZehriFamly کے ہیش ٹیگ سے بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوٹس کی کمپئن جاری رہا ، جس میں بلوچ، سندھی اور پشتون ایکٹویٹس حصہ لیتے ہوئے بلوچ خاتون اور اسکی شوہر کی جبری لاپتہ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز