Homeخبریںکوئٹہ ، بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ پر بیٹھے بلوچ خواتین...

کوئٹہ ، بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ پر بیٹھے بلوچ خواتین احتجاج ختم کرے ،اختر مینگل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کے مطابق آج بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں جاکر خواتین سے کہا کہ وہ احتجاج میں شامل نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے شرم کا مقام ہے کہ خواتین سڑکوں پر احتجاج کررہی ہیں لیکن حکمرانوں کو شرم نہیں آتی ۔’’یہ ہم نہیں دیکھ سکتے ہیں ‘‘اختر مینگل نے کہا کہ آپ (خواتین )گھروں میں بیٹھیں ،ہم مارے گئے اورآپ لوگوں کے وارث نہ رہے تو آپ لوگ آجائیں ، ابھی ہم آپ کے وارث زندہ ہیں ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اخترمینگل لاپتہ افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں ماماقدیر کے سامنے بیٹھ کر بلوچی اور براھوی زبان میں خواتین کے احتجاج کو نامناسب قرار دے کر ان کو احتجاجی کیمپ میں نہ بیٹھنے کا کہہ رہے ہیں ۔

 

بانک حوران بلوچ نے اظہار خیال تکرتے ہوئے کہا بلوچ خواتین عزت ہے انہیں گھر میں رہنا چاپیے اور مرد حضرات احتجاج کرینگے یہ بات ہضم نہیں ہورہی انہیں عزتوں کے عزت کو بار بار تار تار کیا جاتا آرہا ہے وہ کیوں بھول جاتے ہوں آخر وہ یاد کیوں نہیں رہتے جب گھروں میں آکے چادر و چار دیواری کو پامال کرتے ہیں بلوچ خواتین اپنوں کے گمشدگی کے جدائی سے مجبور ہیں انہیں شوق نہیں سڑکوں روڈوں پہ بیھٹنے کے اور سرزمین بلوچستان ماں ہے اور ماں کو لہو لہو کیا گیا ہے تو یہ عزت و گھر میں بیھٹنے کے باتے آپ رہنے ہی دیں۔

Exit mobile version