پنجشنبه, نوومبر 21, 2024
Homeخبریںکوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد قابض پاکستانی فورسز اور...

کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری لاپتہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ ایک نوجوان دلہا شاہ نواز شاہوانی ولد آدم خان شاہوانی کو قابض پاکستانی فورسز نے شادی کی رات جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

اس کے علاوہ کیچ کے علاقے مند میں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے نے امیر ولد نور بخش کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

مزید رپورٹ کے مطابق کیچ کے علاقے شہرک میں قابض پاکستانی فورسز نے

 سھراب راہی ولد ماسٹر عصاراہی جبری طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ۔ سہراب کی جبری گمشدگی کے ان کے اہلخانہ سمیت علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ کو تمام آمد و رفت کے لیے بند کرکے احتجاج بھی کیا ہے

چھاپہ پاکستانی فورسز نے کل رات کیچ کے علاقے شہرک کے مقام پر مارا ہے۔

اس جبری گمشدگی کے لیے سہراب کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو گھر سے قابض پاکستانی فورسز نے اٹھایا ہے۔ جس کے سبب خواتین نے شہرک کے مقام پر تربت، کوئٹہ شاہراہ احتجاجاً بند کرد

یا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز