سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر قاتلانہ حملے میں زخمی

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کا پروفیسر قاتلانہ حملے میں زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے عالمو چوک پر بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر بارا دین کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

اسسٹنٹ پروفیسر بارادین کو زخمی حالت میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

فوری طور پر واقعہ کی وجہ سامنے نہیں آ سکی جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز