یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوئٹہ بی ایم سی میں معصوم بچہ گٹر میں گر کر جاں...

کوئٹہ بی ایم سی میں معصوم بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بی ایم سی میں معصوم بچہ گٹر میں گر کر جانبحق ہوگیا –

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والا بچہ اشقان ولد محبوب علی اپنے والد اور والدہ کے ہمراہ گزشتہ روز بی ایم سی ہسپتال کے اوپی ڈی میں مریض کو دکھانے آئے تھے اس دوران معصوم بچہ اچانک لاپتہ ہوا گزشتہ 24 گھنٹوں کے بعد معصوم بچے کی لاش بی ایم سی ہسپتال میں واقع گٹر سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا بچے کے ورثانے جمعرات کو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جب اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ  بی ایم سی ہسپتال کے میڈیکل سرنڈٹنڈنٹ ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بچے کے والدین میرے پاس شکایت کرنے آئے تھے کہ ان کا بچہ گم ہوگیا ہے تاہم خفیہ کیمروں اور سیکورٹی گارڈ کی جدوجہد سے بی ایم سی کے پیچھے واقع 10فٹ گہرے گٹر میں معصوم بچہ گر گیاتھا جس کی لاش نکال کرضروری کارروائی کے بعد والدین کے حوالے کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز