Homeخبریںکوئٹہ: دستی بم حملے میں ایک شخص جانبحق 14 زخمی

کوئٹہ: دستی بم حملے میں ایک شخص جانبحق 14 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 14 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دوکانی بابا چوک کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سورج ولد باغی نامی شخص جاں حق اور چودہ افراد دوستم شاہ ولد محمد شاه ، سلیمان شاه ولد محمد شاہ ، عبدالصمد ولد گل محمد ، عنایت اللہ ولد فاروق ، میر حاتم علی ولد حیات اللہ ، محمد بلال ولد محمد ہاشمی ، گوہر شاہ ولد ذاکر شاہ ، مجاہد علی ولد امان اللہ ، اصغر علی ولد باغی ، ۔ حبیب اللہ ولد ظفر ، ریاض احمد ولد مسعود احمد ، صبور شاه ولد فرید شاه ، فرنم داس ولد ولد لکشمی چند اور گل محمد ولد محمد ہاشم زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مزید کاروائی جاری ہے ۔

دھماکے کے بعد کوئٹہ کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جس سے عام شہریوں کو مشکلات پیش آ سکتے ہیں۔

 

 

Exit mobile version