کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران خنجر لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی پولیس کے مطابق واقعہ انڈسٹریل تھانے کی حدود میں سرکی روڈ پر پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران خنجرلگنے سے 37 سالہ خاتون ثمینہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔
ایس ایچ او انڈسٹریل تھانہ جاوید بزدار کے مطابق سرکی روڈ پر واقع ایک گھر میں دو بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا تو خاتون درمیان میں آگئی، چچا زاد بھائیوں کے جھگڑے کے دوران خنجر لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئیں، زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اسپتال منتقل کرتے ہوئے خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئیں، واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔


