سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ: دو گروپوں میں تصادم 3 افراد ہلاک

کوئٹہ: دو گروپوں میں تصادم 3 افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ، فورسز نے 6 مسلح افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں 2 مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد عطاء اللہ جتک ، حبیب اللہ شاہوانی اور محمد انور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ عبدالکریم شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیاجہاں ضابطے کی کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کا علاج جاری ہے ۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 6 مسلح افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز