پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںکوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلابی بارش اور برفباری کا...

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلابی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب سے زیادہ بارش پسنی میں 25 ملی میٹر، تربت 24، خضدار 20، اورماڑہ لسبیلہ 12، جیونی 11، پنجگور 5، سبی، دالبندین ، قلات ، ژوب 4 ،کوئٹہ 3 اور بارکھان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب  زیارت ہرنائی سنجاوی، کان مہتری زئی، مسلم باغ سمیت بعض علاقوں میں کئی انچ برف پڑ چکی ہے۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں جاری مسلسل بارشوں کے باعث صورتحال بگڑ گئی ہے،واضع رہے گزشتہ 2 روز سے جاری بارشوں کے باعث بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
اس باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز