Homeخبریںکوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں مزید 2 افراد جاں بحق،مرنے والوں...

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشیں مزید 2 افراد جاں بحق،مرنے والوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان میں جاری پارشوں کے باعث مزید دو افراد جاں بحق اموات کی تعداد 90 جبکہ زخمیوں کی تعداد 63 ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بدھ کو کوئٹہ میں بارشوں کے باعث نوحصار میں واقعہ کلی باغزئی کلی اکبر میں سیلابی ریلے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا اسی طرح جعفر آباد کی تحصیل جھٹ پٹ میں دیوار گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں اب تک 90 افراد جاں بحق جبکہ 63 زخمی ہوئے میں بارشوں کے باعث 3953 گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ جبکہ قلعہ سیف اللہ میں عارضی کیمپ قائم کر کے وہاں پانی ، صحت اور رہائش کی عارضی سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں ساتھ ہی کوئٹہ ، قمر دین کاریز ژوب سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو زیارت میں 23 ، پشین میں 16 ، مسلم باغ اور مستونگ میں 06 ، ژوب میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آج جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بارکھان ، قلات ، خضدار ، موسی خیل ، شیرانی ، زیارت ، لورالائی ، نصیر آباد ، جعفر آباد ، سبی ، بولان ، کوہلو ، ژوب اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Exit mobile version