کوئٹہ (ہمگام نیوز ) تاجر تنظیموں کے رہنماوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دکانوں کو سیل کرنا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ میں امن و امان اور کاروبار خراب کرنے کی کوشش ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے آج کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے حکومت نے ڈی سی کوئٹہ کاتبادلہ اور دکانوں کو سیل کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں شٹرڈاون کرینگےیہ بات آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ ، مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا ‘ سنیئر نائب صدر حضرت علی اچکزئی ، سید تاج آغا ، یٰسین مینگل اور اللہ داد ترین بھی موجود تھے رہنمائوںنے کہا کہ ملک کے ہر شہری کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات کیلئے احتجاج اور ہڑتال کرے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہڑتال کو بنیاد بناکرتاجروں پر تشددکر کے انہیں گرفتار کیا جائے ہم پر امن لو گ ہیں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کبھی کوشش نہیں کرینگے لیکن اگر مجبور کیا گیا کسی بھی انتہائی اقدام سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا
70لاکھ تاجر حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناروا
ٹیکسز کی وجہ سے سراپا احتجا ج ہیں جبکہ کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ من مانی کرتے ہوئے تاجروں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔


