سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ سے ایک سال قبل اغوا ہونیوالے نوجوان کی لاش میاں غنڈی...

کوئٹہ سے ایک سال قبل اغوا ہونیوالے نوجوان کی لاش میاں غنڈی سے برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں پولیس نے دوست کو قتل کرنے والے ملزمان کی نشاندہی پرکیچی بیگ سے ایک سال قبل اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش میاں غنڈی کی کاریز سے برآمد کر لی پولیس کے مطابق چند روز قبل منظور شہید تھانے کے ایس ایچ او نے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کےرہائشی نوجوان ساجد کو قتل کرنے والے دو ملزمان ابراہیم اور منظور مینگل کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے دوران تفتیش مقتول ساجد کے قتل کے علاوہ ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص اسحاق کو بھی اغوا کرنے کے بعد میاں غنڈی لے گئے تھے جہاں اسے بھی قتل کرنے کے بعد لاش میاں غنڈی کی کاریز میں پھینک دی تھی گزشتہ روز ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شالکوٹ عبدالسلام کاکڑ اور ایس ایچ او خیر محمد نے دیگر عملے کے ہمراہ ریسیکو ٹیم کی مددسے میاں غنڈی کی کاریز سے محمد اسحاق ولد عبدالرزاق کی لاش برآمد کرلی جسے ملزمان نے ایک سال قبل اغوا کیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نوجوانوں سے دوستی کر کے ان سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین کر قتل کرنے کے بعد لاش کاریز میں پھینک دیتے تھے 22جون کو مشرقی بائی پاس کے محمد ساجد کی بھی لاش اسی کاریز سے برآمد کی تھی جسے ملزمان نے موٹرسائیکل اور نقدی چھین کر قتل کیا تھا ملزمان کی نشاندہی پر موٹرسائیکل اور ایک گاڑی برآمد کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز