سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ سے قبضہ گیر پاکستانی فوج نے تین بلوچ فرزندوں کو جبری...

کوئٹہ سے قبضہ گیر پاکستانی فوج نے تین بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر لاپتہ کردیا :

کوئٹہ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ہزار گنجی کے مقام پر تین بلوچ فرزندوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

میڈیا زرائع کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر تین بلوچوں کو جبری طور پر اغواء کیا ہے جن کی شناخت منظور ولد غنی خان لانگانی بوزو خان ولد نذر علی لانگانی اور نبل جتوئی کے نام سے ہوئے ہیں۔

جبری طور پر اغواء ہونے والے بوزو خان ہزار گنجی میں دکانداری کرتا تھا جبکہ نبل جتوئی چوکیداری کرتا تھا۔

یاد رہے بوزو خان کو اس سے قبل بھی ہرنائی سے ان کے بھائی میرا خان کے ہمراہ لاپتہ کیا گیا تھا جن کو پانچ سال بعد رہا گیا جبکہ ان کے بھائی ابھی تک پاکستانی فورسز کے زیر حراست میں ہیں تاہم بوزا خان کو ایک دفعہ پھر لاپتہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز