یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںکوئٹہ سے گرفتار طلبہ کو رہا کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

کوئٹہ سے گرفتار طلبہ کو رہا کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ساوتھ ایشیاء ریجن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کوئٹہ میں گرفتار تمام طالب علموں کی رہائی کی اپیل کر دی۔

تنظیم کی طرف سے کی گئی ٹویٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے انٹرنیٹ کا مطالبہ کر رہے تھے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے اور طلباء کی آزادی اظہار رائے اور احتجاج کے حق کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہئیے۔

واضح رہے یہ طلباء ایچ ای سی کی طرف سے آن لائن کلاسز کے فیصلے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جنہیں پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور قریب 50 سے زاہد طلبہ جن میں خواتین طالب علم بھی شامل تھیں کو پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا جن کی رہائی کیلیے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جارہا ہے۔

گرفتار طلباء کو رہا کردیا جا چُکا ہے لیکن انہوں نے اس عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے پورا ہونے تک اس ناروا سلُوک اور ظلم و جبر کے خلاف اسی شدت سے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز