کوئٹہ (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے فیض آباد میں واقعہ حاجی نور اللہ سرپرہ کے گھر پر چھاپہ مارا.
قابض فورسز نے چھاپہ کے دوران کردگاپ سے تعلق رکھنے والے فرہاد سرپرہ ولد حاجی نور اللہ سرپرہ اور ثاقب زیب سرپرہ ولد حاجی نثار سرپرہ کو لاپتہ کر دیا.
اس سے پہلے ہارون ولید سرپرہ ولد حاجی نثار سرپرہ کو 6 فروری کو رات کے وقت سریاب روڈ مینگل اسٹریٹ سے لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں.