سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ :عالمو چوک پر دھماکہ ،3 افراد ہلاک ،28 زخمی

کوئٹہ :عالمو چوک پر دھماکہ ،3 افراد ہلاک ،28 زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ عالمو چوک پر ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا جس کی آواز دور تک سنی گئی ۔ دھماکے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 28زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ کے سول اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشوشناک بتائی جا رہی ہے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق 6 کلو گرام دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب تھا ۔ دھماکے سے دو گاڑیوں ، رکشہ اور موٹر سائیکلوں سمیت قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عالمو چوک دھماکے میں زخمی عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد ہر طرف افراتفری کا عالم تھا اور لوگ مدد کے لیے پکار رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز