سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکوئٹہ فائرنگ ایک شخص ہلاک پانچ زخمی

کوئٹہ فائرنگ ایک شخص ہلاک پانچ زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز )کو ئٹہ کے نواحی علا قے اسپینی روڈ پر مسلح افراد کا ٹیکسی میں سوار افراد پر اندھا دھند فا ئرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک 5افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 2کی حا لت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے ۔پو لیس کے مطا بق جمعہ کی شام کو اسپینی روڈ پر ٹیکسی میں سوار افراد کو اس وقت مسلح مو ٹر سائیکل سواروں نے نشا نہ بنا یا جس وقت وہاں سے گذر رہے تھے فائرنگ کی زد میںآ کر5افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فو ری طو ر پر بو لا ن میڈیکل ہسپتا ل کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں سے انہیں سی ایم ایچ لے جا یا گیا زخمیوں میں نجیب اللہ ،مجید ،جا وید ،کا ظم اور عر فا ن شا مل ہیں جن میں سے 2کی حا لت تشویش نا ک بتا ئی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز