Homeخبریںکوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تین زخمی

کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تین زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر پرانے بلدیہ آفس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امجد خان ولد شیر زمان خان ہلاک ہوا جو طوغی روڈ کا رہائشی ہیں، جس کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ اطلاعات کے مطابق غلزائی روڑ میں بھائی نے فائرنگ کرکے نسیم عرف پہلوان کو زخمی کردیا۔ جس کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والا شخص غلزئی روڈ کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون اڈے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جن کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیاہے۔

Exit mobile version