یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںکوئٹہ: قابض پاکستانی فورسز پر حملہ، بی ایل اے نے ذمہ داری...

کوئٹہ: قابض پاکستانی فورسز پر حملہ، بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز)کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب قابض پاکستانی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے آٹھ اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقعہ بلوچستا ن کے دارالحکومت کوئٹہ میں مغربی ( بروری ) بائی پاس کے قریب پیر کے روز پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جب ایف سی اہلکار ٹریننگ کے لئے معمول کے مطابق فائرنگ رینج جا رہے تھے ۔ رسیکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں 6 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا. جبکہ واقع کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز