سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںکوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا، چار افراد زخمی

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس کے قریب دھماکا، چار افراد زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیس وین کے قریب ہونے والے بم دھماکے سے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نیوسریاب کا عملہ معمول کے گشت پر تھا کہ جونہی ان کی گاڑی مشرقی بائی پاس پر کلی بڑو کے قریب پہنچی تو سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو نامعلوم مسلح افراد نے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔

جس سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے نتیجے میں پولیس کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے سے پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز