کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کےعلاقے بولان میں قابض پاکستانی فوج کی ہیلی کاپٹرز کے ساتھ جارحیت جاری ہے
تفصیلات کے مطابق پیر کی شب بولان کے مختلف علاقوں جن میں چلیری، الیگزار، شیراگی، سنجوال، بکل دوبندی اور بزگر کے علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی فضائی مد کے ساتھ جارحیت کر رہی ہیں
۔
مقامی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹروں نے مذکورہ علاقوں میں فوجی کمانڈوز کو اتار دیا ہے جبکہ زمینی افواج نے ان علاقوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جہاں پاکستان کی مسلح افواج کارروائیاں کر رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی متعدد گاڑیاں بی بی نانی اور ہرنائی کے راستے بولان کے شیراگی اور بزگر کے علاقوں کی جانب پیش قدمی کرتی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔ ایک ماہ قبل پاکستانی فورسز نے مذکورہ علاقوں میں ایسی ہی جارحیت کی تھی اور متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ پاکستانی فوج نے اپنی سابقہ کارروائیوں کے دوران مقامی لوگوں کے مویشیوں کو بھی لوٹا تھا۔