کوئٹہ (ہمگام نیوز) میکانگی روڈ پر نالے کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ تین افراد زخمی ۔ ایک گاڑی اور ایک سائیکل کو نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کیمطابق بدھ کی رات کو میکانگی روڈ اور میزان چوک کے قریب ایک نالی کے نزدیک نامعلوم افراد نے ایک ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہوا تھا جو زرو دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے تین افراد معمولی زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی اور ایک سائیکل کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔


